سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کا سرقلم

سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کا سرقلم

پاکستانیوں پر بنگلادیشی شہری کو قتل کرنے کا الزام تھا
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کا سرقلم

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

ریاض: سعودی عرب میں بنگلادیشی شہری کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پانچ پاکستانیوں کے سر قلم کردیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مجرم ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور دو سیکیورٹی گارڈز کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والا شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

واردات کے بعد سعودی پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق پاکستان سے تھا۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا گیا اور انہیں اپنی صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے اور مضبوط شہادتوں کے بعد پانچوں ملزمان کو موت کی سزا سنائی۔ مجرمان کی طرف سے سزا کو سپریم کورٹ میں چلینج کیا گیا تاہم عدالت عظمیٰ نے سزا کو برقرار رکھا اور ملزمان کے سر قلم کرنے کا حکم دیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ میں اس سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز مجرمان کے سر قلم کیے گئے، بتایا گیا ہے کہ جن کو سزائے موت دی گئی اُن کا تعلق پاکستان سے تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!