سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
18 Jan 2024
سعودی عرب کے ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیش گوئی کردی۔
عرب میڈیا رپورٹ سعودی عرب میں امارات فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کی ہے کہ مملکت میں رمضان المبارک کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سعودی عرب میں عید الفطر 10 اور گیارہ اپریل کو ہوسکتی ہے۔
ماہر فلکیات نے یہ بھی واضح کیا کہ اُن کی پیش گوئی ستاروں کے حساب سے ہے تاہم رمضان المبارک اور شوال کا فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہی ہوگا، جس کا حتمی اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے شہادتوں کی بنیاد پر کیا جارئے گا۔
اُدھر متحدہ عرب امارات کے شعبہ ماہر فلکیات کے چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ 26 سال کے بعد رمضان المبارک تھوڑے ٹھنڈے موسم میں آرہے ہیں، خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں روزے کا دورانیہ 13 سے 15 گھنٹے کا ہوسکتا ہے۔
Comments
0 comment