سعودی عرب میں طلاق کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے

سعودی عرب میں طلاق کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے

شادی کے فوراً بعد طلاق لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے
سعودی عرب میں طلاق کی شرح خوفناک حد تک بڑھ گئی ہے

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2025

سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ہر 9 منٹ میں ایک جوڑے کی علیحدگی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے طلاق کے اعداد و شمار میں بھی اس رجحان میں خوفناک حد تک اضافے کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سعودی عرب میں شادی کے فوراً بعد طلاق لینے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، سعودی عرب میں ہر 9 منٹ میں 1 طلاق کا واقعہ رپورٹ ہوتا ہے۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں ہونے والی کُل شادیوں میں سے 12.6 فیصد کا انجام طلاق پر ہوا جبکہ ان میں سے 65 فیصد سے زائد طلاقیں شادی کے پہلے سال کے اندر ہی واقع ہوئیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!