سعودی عرب نے غیرملکی کارکنان پر عائد بڑی پابندی ختم کردی

سعودی عرب نے غیرملکی کارکنان پر عائد بڑی پابندی ختم کردی

پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا
سعودی عرب نے غیرملکی کارکنان پر عائد بڑی پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک

|

18 Jan 2024

سعودی عرب نے غیرملکی کارکنوں کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے اُن پر سے عائد پابندی ختم کردی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد تین سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کردی گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!