سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں افطار سمیت مختلف چیزوں پر پابندی لگادی

سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں افطار سمیت مختلف چیزوں پر پابندی لگادی

رمضان المبارک میں مساجد کے باہر افطار دسترخوان، نماز اور تروایح کی ویڈیوز بنانے پر بھی پابندی ہوگی
سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں افطار سمیت مختلف چیزوں پر پابندی لگادی

Webdesk

|

24 Feb 2024

سعودی عرب نے رمضان المبارک میں مساجد کے باہر افطار دسترخوان، افطاری کیلیے چندہ مانگنے اور نماز یا تراویح کی ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر افطار کروانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے مساجد کے اماموں کو مقدس مہینے میں نمازیوں کیلیے افطار اور کھانے کے انتظام کیلیے چندہ جمع کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  یہ اقدامات رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں اسلامی امور اور دعوت کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں پابندی کی وجہ مساجد میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کو قرار دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ اگر افطار کروانا ہو تو اس کے لیے مساجد کے صحن میں جگہ مختص کی جائے۔

علاوہ ازیں مختلف میڈیا پلیٹ فارمز سے نماز کی نشریات کے دوران نماز کے دوران امام کی فلم بندی کرنے یا نمازیوں کو قید کرنے کے لیے مساجد کے اندر کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کے متعلقہ محکمے نے اماموں کو نماز تراویح زیادہ لمبی پڑھانے سے پریز کرنے اور خطبات میں روزے کے فضائل بیان کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!