سعودی وزارت داخلہ نے عازمین حج کیلئے ہدایات جاری کردیں
Webdesk
|
2 Jun 2024
ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے زور دیا ہے کہ طلب کرنے پر سکیورٹی اہلکاروں کو حج پرمٹ پیش کیا جائے کیونکہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور انہیں گرفتار کرنا قانونی تقاضا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیسے ہی حج کا موسم قریب آتا ہے تمام سکیورٹی ایجنسیاں جعلی حج اشتہارات پرنظر رکھنے کے لیے اپنی نگرانی کو تیز کر دیتی ہیں۔
کچھ لوگ حج کے خواہشمندوں کو گمراہ کرتے ہیں اور انہیں دھوکہ دہی کا شکار بناتے ہیں اور جعلی حج مہم شروع کردیتے ہیں۔ ایسیاستحصال کرنے والوں کے خلاف گرفت مضبوط کی جائے گی۔
سرکاری ادارے عازمین حج کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بغیر اجازت حج کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment