1 hour ago
سعودی وزارت حج نے عازمین کا اندراج شروع کر دیا
Webdesk
|
25 Feb 2026
ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج کے خواہش مند مقامی افراد (شہریوں اور کارآمد اقامہ رکھنے والے مقیمین) کے لیے اندراج شروع کر دیا۔ حج پیکجز کی بکنگ 15 رمضان سے شروع کی جائے گی۔
وزارت نے کہا کہ اس سیزن میں اندراج کے لیے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں یہ ہے کہ اس مرحلے میں شوال کے اختتام تک ترجیح ان امیدواروں کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے کبھی حج کا فریضہ ادا نہیں کیا اور نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں دیگر اہل افراد کو بکنگ کی اجازت دی جائے گی۔
شرائط کے تناظر میں وزارت نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ درخواست گزار کی عمر 15 سال(عیسوی)سے کم نہ ہو اور منظور شدہ صحت کے ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔
مقیمین کے لیے اقامہ کا کارآمد ہونا ضروری ہے اور ترجیح ان لوگوں کو دی جائے گی جن کا اقامہ ایک عیسوی سال سے زیادہ پرانا ہو۔
Comments
0 comment