شادی سے 1 دن قبل 2 سگی بہنوں کی خودکشی

شادی سے 1 دن قبل 2 سگی بہنوں کی خودکشی

دونوں دلہنیں آدھی رات کے قریب سونے کے لیے اپنے کمروں میں چلی گئی تھیں۔
شادی سے 1 دن قبل 2 سگی بہنوں کی خودکشی

Webdesk

|

23 Feb 2026

جودھپور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے نواحی گاں میں شادی کے گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، 2 سگی بہنیں مبینہ طور پر زہر کھانے سے جان سے چلی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق 25 سالہ شوبھا اور 23 سالہ وِملا کی شادی ہفتے کے روز ہونا تھی اور جمعے کی رات تک گھر میں تقریبات کی تیاریاں عروج پر تھیں، تاہم رات گئے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق دونوں دلہنیں آدھی رات کے قریب سونے کے لیے اپنے کمروں میں چلی گئی تھیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (ویسٹ)روشن مینا نے بتایا کہ صبح تقریبا 4 بجے دونوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، جس پر اہلِ خانہ انہیں فوری طور پر جودھپور کے ایک نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آخری رسومات روک کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا، بعد ازاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں بہنوں نے کوئی زہریلا مادہ استعمال کیا، تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی، واقعے کے مقام سے اب تک کوئی خودکشی کا نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!