شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر چین، ایران اور ترکیہ کا ردعمل

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر چین، ایران اور ترکیہ کا ردعمل

چینی اور ترک صدر کی شہباز شریف کے مبارک باد
شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر چین، ایران اور ترکیہ کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2024

چین کے صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور ایران، ترکیہ، یو اے ای، روس سمیت دیگر ممالک نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نئی حکومت کی قیادت میں بھی چین اور پاکستان قومی ترقی اور پیشرفت کے مقصد میں نئی اور عظیم تر کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا مشترکہ طور پر اپ گریڈ ورژن بنانا چاہیے۔ 

ترکیہ کے صدر اردوغان نے بھی مبارک باد کا پیغام بھیجا اور نئی حکومت کے ساتھ ملکر چلنے پر زور دیا ہے۔ ایران کے وزیرِ خارجہ حیسن امیر عبداللہیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے باہمی تعلقات میں اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!