شکی مزاج شوہر نے بیوی کے گلے پر چھری پھیر دی

شکی مزاج شوہر نے بیوی کے گلے پر چھری پھیر دی

سفاک شوہر نے بیوی پر شک ہونے کی صورت میں سڑک پر ہی اس کا گلا کاٹ دیا
شکی مزاج شوہر نے بیوی کے گلے پر چھری پھیر دی

Webdesk

|

6 Apr 2025

بھارت میں سفاکیت کی ایک اور داستان رقم ہوگئی، سفاک شوہر نے بیوی پر شک ہونے کی صورت میں سڑک پر ہی اس کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعے کی رات کو شہر بنگلورو کی ایک سڑک پر پیش آیا جہاں 43 سالہ شوہر کرشنپا نے اپنی 35 سالہ اہلیہ شاردا کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشنپا چکبالا پور ضلع کے علاقے باگے پلی کا رہنے والا ہے جو مزدوری کرکے گھر چلاتا ہے جبکہ شاردا گھریلو ملازمہ تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاردا رات میں اپنے کام سے واپس آرہی تھی کہ اس کا شوہر راستے میں کھڑا انتظار کر رہا تھا جیسے ہی شاردا آئی تو کرشنپا نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

سفاک شوہر نے چاقو سے شاردا کا گلا کاٹا جس سے وہ سڑک پر ہی گرگئی اور موقع پر ہی چل بسی، جیسے ہی کرشنپا نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تو مقامی لوگوں نے اس کا پیچھا کیا ، تاہم پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!