اسکول دیر سے آنے پرجسمانی سزا، طالبہ چل بسی

اسکول دیر سے آنے پرجسمانی سزا، طالبہ چل بسی

کاجل کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سخت سزا نے اس کی صحت کو تیزی سے خراب کیا
اسکول دیر سے آنے پرجسمانی سزا، طالبہ چل بسی

Webdesk

|

16 Nov 2025

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں استاد نے سکول میں صرف دس منٹ دیر سے پہنچنے پر 12 برس کی طالبہ کو جسمانی سزا دی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کاجل گونڈ چھٹی جماعت کی طالبہ تھی اور ویرار کے شری ہنومنت ودیا مندر ہائی سکول میں پڑھتی تھی۔ اسے مبینہ طور پرسزا کے طور پر 100 مرتبہ اٹھک بیٹھک لگوائی گئیں۔اس کے فورا بعد اس کی کمر کے نچلے حصے میں شدید درد شروع ہو گیا۔

جب کاجل گھر پہنچی تو اس کی طبیعت مزید خراب ہوتی گئی جس کے بعد اسے نالاسوپارا کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تاہم جب اس کی حالت بگڑ گئی تو اسے ممبئی کے جے جے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

کاجل کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سخت سزا نے اس کی صحت کو تیزی سے خراب کیا اور بالآخر اس کی موت کا سبب بنی۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ سزا کے دوران وہ سکول بیگ پہنے ہوئے تھی جس سے اس کے درد میں اضافہ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!