17 hours ago
اسلامی ملک پاک بھارت کشیدگی ختم کروانے کیلیے میدان میں آگئے

ویب ڈیسک
|
27 Apr 2025
ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران دونوں ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تہذیبی روابط رکھتا ہے اور وہ اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ آقا
انہوں نے کہا کہ ایران مشکل وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اس سے قبل، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے فون پر بات چیت میں یہ پیشکش کی تھی۔
اسحاق ڈار نے ایران کے مثبت اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کامیابی چاہتا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن کے لیے ایران کے تعاون کو سراہا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی۔
انہوں نے اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ علاقائی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے پر زور دیا۔
اس سلسلے میں، سعودی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی گفتگو بھی امن کی کوششوں پر مرکوز رہی۔
Comments
0 comment