5 hours ago
سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہوگا، بھارت کی ہٹ دھرمی

ویب ڈیسک
|
21 Jun 2025
نئی دہلی: بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر برقرار ہے اور اُس نے سندھ طاس معاہدے کو کسی بھی صورت بحال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو جانے والا پانی اب اندرونی استعمال کے لیے موڑ دیا جائے گا۔ انہوں نے ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں یہ بات کہی۔
واضح رہے کہ 1960 میں طے پانے والے اس معاہدے، جو سندھ ندی نظام کے پانی کے استعمال کو کنٹرول کرتا ہے۔
ہندوستان نے پہلگام حملے کے بعد منصوبے کو معطل کر دیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے 80% کھیتوں کو تین دریاؤں سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی تھی۔
پاکستان نے اس واقعے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے، لیکن گزشتہ ماہ دونوں ایٹمی ہمسایہ ممالک کے درمیان دہائیوں کے بدترین تناؤ کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود یہ معاہدہ اب بھی معطل ہے۔
امہت شاہ نے کہا ہک "نہیں، یہ (سندھ طاس معاہدہ) کبھی بحال نہیں ہوگا۔ ہم پاکستان کو جانے والے پانی کو راجستھان لے جائیں گے اور ایک نہر تعمیر کریں گے۔ پاکستان کو جو پانی مل رہا تھا، وہ بند ہو جائے گا۔"
نریندر مودی کی کابینہ کے سب سے طاقتور وزیر امت شاہ کے تازہ بیانات سے قریب المستقبل میں اس معاہدے پر مذاکرات کی امیدیں ماند پڑ گئی ہیں۔
Comments
0 comment