11 hours ago
اسرائیل کا دوگنی طاقت کے ساتھ غزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

Webdesk
|
19 Mar 2025
تل ابیب: اسرائیل نے غزہ میں کشیدگی روکنے کے ثالث ممالک کے مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ پوری طاقت کے ساتھ غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ وہ اور داخلی سلامتی کے ادارے شین بیت غزہ کی پٹی میں حماس اور اسلامی جہاد کے اہداف کے خلاف حملے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ گھنٹوں میں جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا ان میں سیلز، لانچنگ پوائنٹس، جنگی سازوسامان اور دیگر فوجی ڈھانچے شامل ہیں جو ان کے دعوے کے مطابق، منصوبہ بندی اور عسکری سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے دونوں تحریکوں کے ذریعے استعمال کیے گئے تھے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ اہداف اسرائیلی افواج اور شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں دی گئی ہدایات میں تبدیلیاں کی ہیں۔
Comments
0 comment