اسرائیل کا شمالی غزہ کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم

اسرائیل کا شمالی غزہ کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم

اسرائیلی حکم کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے
اسرائیل کا شمالی غزہ کے رہائشیوں کو فوری انخلا کا حکم

ویب ڈیسک

|

26 Apr 2025

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ جمعرات کی صبح سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 36 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔  

اسرائیلی فوج نے بیت حانون اور شیخ زاید کے علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی نے کہا کہ وہ اس علاقے پر "زبردست حملہ*م" کرنے والے ہیں اور اس کی ذمہ داری حماس پر ہوگی۔ 

غزہ سٹی کے شمال میں ایک گھر پر بمباری سے 6 افراد بیوی اور ان کے چار بچے شہید ہو گئے۔  

جبالیہ کے ایک سابق پولیس سٹیشن پر فضائی حملے میں 9 افراد جبکہ دیر البلح کے علاقے میں ڈرون حملے میں 4 افراد (بشمول ایک بچہ) شہید ہوئے۔  

خان یونس میں النجار خاندان کے گھر پر بمباری سے 2 افراد اور جاں بحق ہوئے زیتون محلے میں شہریوں کے گروپ پر حملے میں 4 افرا لد شہید ہوگئے۔  

جنگ بندی کی خلاف ورزی، شہداء کی تعداد 51,305 تک پہنچ گئی

اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدہ توڑ کر غزہ پر دوبارہ حملے شروع کیے تھے۔ 57 دن کے سکون کے بعد، اسرائیلی بمباری میں 1,928 مزید فلسطینی شہید ہوگئے ہے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 51,305 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!