15 hours ago
اسرائیل کے میزائل ڈیفنس انٹرسیپٹرز کم ہوتے جا رہے ہیں، امریکی اخبار کا دعویٰ

Webdesk
|
18 Jun 2025
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل کے دفاعی میزائل ختم ہونے کے بعد ایران کے میزائل روکنے میں ناکامی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
امریکی اخبار اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے میزائل ڈیفنس انٹرسیپٹرز کم ہوتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی فوج ایران کے طویل رینج بالسٹک میزائلز سے مقبوضہ علاقوں کا دفاع کرنے میں مزید مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔
ایک نامعلوم امریکی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن کو اس کمی کا پہلے سے علم تھا، اور اب وہ اسرائیل کو زمینی، فضائی اور بحری دفاع کے لیے اضافی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اگر ایران نے مزید میزائل حملے کیے تو اسرائیل کے پاس انہیں روکنے کے لیے کافی انٹرسیپٹرز نہیں ہوں گے، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔
Comments
0 comment