اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاج، درجنوں گرفتار
اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔
Webdesk
|
15 Sep 2024
وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کے لیے بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ریلی نکالی۔
حکومت مخالف ریلی میں مظاہرین نے غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا، جس کے باعث 15 مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنایا تھا جس کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment