اسرائیل نے 15 ماہ میں فلسطین پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا، 47 ہزار شہادتیں
ویب ڈیسک
|
16 Jan 2025
دوحہ: 15 ماہ اور ایک ہفتے کی شدید جنگ کے بعد، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا تاہم اس دوران اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پر 85 ہزار ٹن باردو برسایا جس میں بچوں، خواتین سمیت 47 ہزار بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے۔
قطری وزیرِاعظم محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ یہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکہ کی سفارتی کوششوں کے ذریعے ممکن ہوا۔
جنگ بندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا، جس کے ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہوگی۔
7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد غزہ پر 85,000 ٹن دھماکہ خیز مواد گرایا گیا۔ اس دوران 47,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے اور 115,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ماہرین کا اندازہ ہے کہ غزہ کی مکمل بحالی میں ایک دہائی سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
جنگ کے نتیجے میں 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہوئے، جو اب اپنے گھروں کو واپس جانے کے منتظر ہیں۔ لڑائی کے دوران حماس کے اہم رہنما، بشمول اسماعیل ہنیہ (تہران) اور یحییٰ السنوار (غزہ)، ہلاک ہوگئے۔
Comments
0 comment