اسرائیل قید سے رہائی پانے والے فلسطینی کا 20 سال بعد دوبارہ نکاح

اسرائیل قید سے رہائی پانے والے فلسطینی کا 20 سال بعد دوبارہ نکاح

اسرائیلی قید کے دوران شہری ابوبکر نے بیوی کو طلاق دے دی تھی
اسرائیل قید سے رہائی پانے والے فلسطینی کا 20 سال بعد دوبارہ نکاح

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2025

اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی شہری اکرم ابو بکر اور ان کی اہلیہ نے 20 سال بعد دوبارہ نکاح کر کے ایسی لازوال محبت اور وفا کی مثال قائم کی ہے جو دلوں کو چھو گئی۔

اکرم ابو بکر نے برسوں قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی تاکہ وہ اس کی طویل قید کے دوران آزاد زندگی گزار سکے، مگر جدائی اور برسوں کی مسافت کے باوجود دونوں کے دل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رہے۔

حال ہی میں اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد جب اکرم قاہرہ پہنچے تو وہاں ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دو دہائیوں بعد ہونے والی یہ ملاقات جذبات اور آنسوؤں سے لبریز تھی۔ دونوں نے ایک مختصر مگر پُر سکون تقریب میں دوبارہ نکاح کیا، جس میں قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اکرم ابو بکر کی کہانی ان بے شمار فلسطینی قیدیوں کی عکاسی کرتی ہے جنہوں نے اسرائیلی جیلوں میں تشدد، قیدِ تنہائی اور غیر انسانی سلوک برداشت کیا۔

بہت سے فلسطینی خاندان برسوں تک اپنے پیاروں کے واپس آنے کا انتظار کرتے رہے ، کچھ کو اپنے عزیز جیتے جاگتے ملے، اور کچھ کو صرف ان کی لاشیں واپس مل سکیں۔

سیز فائر معاہدے کے تحت حماس نے تمام اسرائیلی مغویوں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی، جبکہ اسرائیل نے 2 ہزار فلسطینی قیدیوں اور 360 شہداء کی لاشوں کو واپس کرنے کا وعدہ کیا۔

رہائی پانے والے متعدد فلسطینیوں کے جسموں پر تشدد، بھوک اور اذیت کے واضح نشانات دیکھے گئے، جو اسرائیلی ظلم و جبر کی ایک اور بھیانک جھلک پیش کرتے ہیں۔

یہ واقعہ فلسطینی عوام کے صبر، مزاحمت اور محبت کی ایک ایسی داستان بن گیا ہے جو ظلم کے اندھیروں میں بھی امید کی شمع روشن کیے ہوئے ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!