اسرائیلی فوج کا رفح پر حملہ شروع، تل السلطان کو خالی کرنے کا حکم
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تل السلطان پر حملہ شروع کر دیا ہے۔

Webdesk
|
24 Mar 2025
تل ابیب : اسرائیل نے چند روز قبل غزہ پر اپنے حملے دوبارہ شروع کردیے۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں تل السلطان پر حملہ شروع کر دیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایکس پر کہا کہ اسرائیلی افواج نے تل السلطان کے علاقے میں حملہ شروع کردیا ہے۔
اس نے رہائشیوں کو اس محلے کو خالی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ علاقے میں چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی انتباہ جاری کردیا ہے۔
Comments
0 comment