اسرائیلی فوج نے پانی کے منتظر فسلطینی بچے سمیت خاندان کے چار افراد کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے پانی کے منتظر فسلطینی بچے سمیت خاندان کے چار افراد کو شہید کردیا

انٹرنیٹ پر دل دہلا دینے والی فوٹیج سامنے آئی جس میں کمسن بچہ والد کی گود میں خون میں لت پت پڑا ہے
اسرائیلی فوج نے پانی کے منتظر فسلطینی بچے سمیت خاندان کے چار افراد کو شہید کردیا

ویب ڈیسک

|

29 Jun 2024

ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے غزہ میں پانی کے انتظار میں کھڑے ایک بچے سمیت الغازی خاندان کے چار افراد شہید  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے تقسیم کے مقام پر پانی جمع کرنے والے فلسطینیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا۔متاثرین پانی کے برتنوں کو بھرنے کی کوشش کر رہے تھے جب اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے۔

اس واقعے کی ایک پریشان کن ویڈیو میں ایک بچہ خون میں لت پت اپنے والد کے بازوؤں میں زمین پر پڑا دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر بمباری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 37,626 افراد ہلاک اور 86,098 زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تنظیم کے مطابق غزہ میں انسانی بحران بدتر ہوتا جا رہا ہے، اور متاثرہ خاندان اپنی روزمرہ کی ضروریات کے لیے سمندر کا گندا پانی پینےپانی پینے پر مجبور ہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا کہ غزہ میں روزانہ تقریباً 10 بچے ایک یا دونوں ٹانگیں کھو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں میں غذائی قلت کی تشخیص ہوئی ہے۔ بین الاقوامی برادری نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی ہے اور بہت سے لوگوں نے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ساحلی انکلیو پر فوجی حملے کے مستقل خاتمے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’اس (جنگ بندی) کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنگ ختم ہونے والی ہے، بلکہ رفح میں جنگ اپنے شدید مرحلے میں ختم ہونے والی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!