اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر زخمی، تہران کی تصدیق

اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر زخمی، تہران کی تصدیق

اعلی سیکیورٹی اجلاس میں۔ یہ حملہ ہوا
اسرائیلی حملے میں ایرانی صدر زخمی، تہران کی تصدیق

ویب ڈیسک

|

14 Jul 2025

15 جون کو ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک اعلیٰ سطحی حکومتی اجلاس کے دوران اسرائیلی میزائل حملے سے بال بال بچ گئے۔ 

یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اجلاس کے مقام پر چھ میزائل داغے، جن کا مقصد ایران کی تینوں حکومتی شاخوں کے سربراہان کو ختم کرنا اور حکومت کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ میزائلوں کو عمارت کے داخلی اور خارجی راستوں پر نشانہ بنایا گیا تاکہ فرار کے راستے بند کیے جائیں اور وینٹی لیشن سسٹم منقطع کیا جائے۔

صدر پزشکیان کو اس واقعے میں ٹانگ پر معمولی چوٹ آئی، لیکن وہ دیگر سینئر عہدیداروں کے ہمراہ ایک پہلے سے طے شدہ محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

حملے کی درستگی کی وجہ سے ایرانی حکام کو اندرونی جاسوسی کا شبہ ہے۔ حکام نے ایک تفتیش شروع کی ہے تاکہ ممکنہ اسرائیلی مخبر کی شناخت کی جائے جس نے اجلاس کے وقت اور مقام کی معلومات لیک کی ہوں۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، اسی طرح کا ایک حملہ سابق حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے بھی کیا گیا۔

اس سے قبل 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات، فوجی اڈوں اور شہری علاقوں پر وسیع پیمانے پر حملے کیے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حملے میں کم از کم 606 شہری ہلاک اور 5,000 سے زائد زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں ایرانی فورسز نے اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 29 شہری ہلاک اور 3,400 سے زائد زخمی ہوئے۔ 24 جون کو امریکہ کی زیر قیادت سفارتی مداخلت کے بعد تنازع میں کمی آئی، لیکن خطے میں کشیدگی اب بھی برقرار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!