اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی کے لئے نئی شرط رکھ دی

اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی کے لئے نئی شرط رکھ دی

جنگ بندی اس وقت تک عمل میں نہیں آئے گی جب تک حماس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی کے لئے نئی شرط رکھ دی

Webdesk

|

19 Jan 2025

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ میں جنگ بندی شروع نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، جسے آج سے شروع ہونا تھا، انہوں نے کہا کہ جب تک یر غمالیوں کے نام جاری نہیں کئے جاتے جنگ بندی ممکن نہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آئی ڈی ایف کو ہدایت کی ہے کہ جنگ بندی، جو صبح 8:30 بجے نافذ ہونے والی ہے، اس وقت تک شروع نہیں ہو گی جب تک کہ اسرائیل کے پاس رہائی پانے والوں کی فہرست نہیں آجاتی، جسے حماس نے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بعد میں کہا کہ جنگ بندی اس وقت تک عمل میں نہیں آئے گی جب تک حماس اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔

اسرائیل اس وقت تک حملے جاری رکھے گا جب تک حماس اپنے مطالبات پورے نہیں کرتی، ترجمان نے مزید کہا کہ فوج جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اگر حماس کی جانب سے شرائط کی خلاف ورزی کی گئی تو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے چند گھنٹوں کے اندر یرغمالیوں کی رہائی کی توقع کی جا رہی تھی، جس سے 15 ماہ سے جاری جنگ کے ممکنہ خاتمے کا راستہ کھل جائے گا ۔

جنگ بندی کا معاہدہ مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں کئی مہینوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد ہوا، اور یہ 20 جنوری کو امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے عین پہلے ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!