تھائی لینڈ میں گرمی سے 61 افراد ہلاک
ویب ڈیسک
|
11 May 2024
بنکاک: تھائی لینڈ میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے اب تک 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے رواں سال گرمی کی شدت میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے چار ماہ میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے 61 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کے حساب سے دگنی ہے کیونکہ سال 2023 میں 37 شہری ہلاک ہوئے تھے۔
تھائی لینڈ کے زراعتی علاقے زیادہ گرمی کی لیپٹ میں ہیں جہاں کسان فصلیں خراب ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ اموات بھی زراعتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔
گرمی میں اضافے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث حکام کی جانب سے شہریوں کے لیے روزانہ تنبہیی پیغامات بھی جاری کیے جاتے ہیں تاہم شہری اُن پر عمل سے گریزاں ہیں۔
Comments
0 comment