ترکی: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ترکی: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے بندوق اور الیکٹرونک آلات برآمد کئے گئے ہیں
ترکی: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

Webdesk

|

5 Mar 2024

استنبول: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو معلومات بیچنے کے الزام میں ترک پولیس نے 7 افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے بندوق اور الیکٹرونک آلات برآمد کئے گئے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترک خفیہ ایجنسی ایم آئی ٹی نے بتایا کہ ایک کرایے کے جاسوس سمیت 7 افراد کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پرحراست میں لے لیا۔ 

ایم آئی ٹی ایجنسی کے مطابق کرایے کا جاسوس سابق سرکاری ملازم ہے  جو مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ کی کمپنیوں، ترک عہدیداروں کی معلومات ٹریکنگ آلات نصب کرتے ہوئے حاصل کررہا تھا اور ان کی نگرانی کررہا تھا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں ترک وزیرداخلہ علی یارلیکایا  نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی حدود میں کسی قسم کی جاسوسی کی اجازت نہیں دیں گے، ہم انہیں گرفتار کریں گے۔ 

واضح رہے کہ ترک عدالت نے جنوری میں 15 افراد کو مبینہ طور پر موساد سے رابطوں پر حراست میں لے کر 8کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!