ترکیہ: نامعلوم شخص کے مذاق نے ریسٹورنٹس انتظامیہ کو پریشان کردیا

ترکیہ: نامعلوم شخص کے مذاق نے ریسٹورنٹس انتظامیہ کو پریشان کردیا

اس واقعے کا میڈیا کو علم ہوا تو انہوں نے تفتیش شروع کردی
ترکیہ: نامعلوم شخص کے مذاق نے ریسٹورنٹس انتظامیہ کو پریشان کردیا

Webdesk

|

30 Apr 2024

ازمیر: ترکیہ میں نامعلوم شخص کے مذاق نے ریسٹورنٹس انتظامیہ کو پریشان کرکے رکھ دیا، ایک شہری نے پرینک کے طور پر شہر کے 50 سے زائد ریسٹورنٹس پر مختلف کھانے کے آرڈرز دیے اور سب کو سابق گرل فرینڈ کے گھر کا پتہ دے دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکیہ کے شہر ازمیر میں یہ واقعہ پیش آیا جب ایک فلیٹ کی عمارت کے سامنے دو درجن سے زائد ڈلیوری کرنے والے جمع ہوگئے۔ اس غیر معمولی اجتماع کو راہگیروں نے ریکارڈ کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔

اس واقعے کا میڈیا کو علم ہوا تو انہوں نے تفتیش شروع کردی، معلوم ہوا کہ ایک شخص نے ترکش فوڈ ڈیلیوری ایپ Yemeksepeti کے ذریعے جعلی ناموں سے کئی کھانوں کے آرڈرز کیے اور ان سب کو ایک ہی ایڈریس ارسال کیا۔

نامعلوم شخص نے مشکوک نمبر بھی استعمال کیا جو کہ 555 55 55 0555 تھا۔ آرڈرز موصول کرنے والے کچھ ریسٹورنٹس نے اس عجیب و غریب نمبر کو دیکھا اور تصدیق کے لیے اس نمبر پر کال کی لیکن بیسود تاہم بہت سے ریستورانوں نے یہ کوشش کرنا بھی گوارا نہیں کی۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ڈیلیوری کرنے والے 25 لڑکوں کا ٹولہ ادائیگی کی وصولی کے لیے ایک ہی عمارت کے سامنے انتظار کر رہا ہے۔ کسی بھی ریسٹورنٹ نے پولیس میں شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا ہے تاہم متعدد مقامی صحافیوں نے ریسٹورنٹس سے رابطہ کیا۔

ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کئی دوسرے ریسٹورنٹس نے انہیں جعلی آرڈرز کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے فون کیا تھا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور آرڈر بھیجے جاچکے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!