ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آگ، 66 افراد لقمہ اجل بن گئے

ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آگ، 66 افراد لقمہ اجل بن گئے

ریزورٹ واقعے میں تقریباً 51افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترکیہ کے ہوٹل میں خوفناک آگ، 66 افراد لقمہ اجل بن گئے

Webdesk

|

21 Jan 2025

ترکیہ میں سیرو تفریح کے مقام پر موجود ایک ریزورٹ میں آگ لگنے لگنے سے 66افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خوفناک آگ کے باعث متعدد افراد نے ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگیں بھی لگادیں، جس کے سبب متعدد ہلاک و زخمی ہوئے۔

ترک وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریزورٹ واقعے میں تقریباً 51افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ آگ رات کو تقریباً ساڑھے 3 بجے کے وقت لگی، کئی فائر انجنوں اور ایمبولینسوں نے آگ بجھانے کی پوری کوشش کی، عمارت سے لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لئے چادریں بھی لٹکائیں ، ان کے ذریعے اترنے کی کوشش کی۔

ہوٹل کے ایک مہمان نے بتایا کہ لوگ بچنے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگ لگاتے رہے، جن میں اوپر کی منزل پر موجود دو خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے زمین پر موجود لوگوں کو تکیے تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب آگ قریب آئی تو انہوں نے فورا چھلانگ لگا دی۔

ایک اور مہمان نے بتایا کہ وہ اور اس کا خاندان آگ کی وجہ سے بیدار ہوا لیکن الارم نہیں سنا، پھر دھوئیں سے بھرے کوریڈورز میں داخل ہوئے اور آخر کار نچلی منزل کی کھڑکی سے نیچے کی برف پر چھلانگ لگا دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!