یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی شدید زلزلہ

یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی شدید زلزلہ

زلزلے کا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور تھا
یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی شدید زلزلہ

Webdesk

|

23 Apr 2025

استنبول: ترکیہ میں 6.2  شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کے باعث لرز اُٹھیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استنبول سے 73  کلومیٹر دور تھا اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے لگنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے نقصان کی اب تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!