اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا

یہ دفاعی صنعتوں، فوجی اہلکاروں کی تعلیم و تربیت، تحقیق و ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مرکوز ہے۔
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا

Webdesk

|

15 Apr 2026

روم: اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا۔ وزیرِ اعظم جارجیا میلونی اور سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل سے اپنا دفاعی معاہدہ معطل کر دیا ہے جس میں فوجی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کی تحقیق کا تبادلہ شامل ہے۔

جارجیا میلونی نے ایک تقریب کے موقع پر کہاکہ موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر حکومت نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ دفاعی صنعتوں، فوجی اہلکاروں کی تعلیم و تربیت، تحقیق و ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر مرکوز ہے۔

اطالوی حکومت نے اسرائیلی افواج پر لبنان میں اقوامِ متحدہ کے اطالوی امن فوجیوں کے قافلے پر انتباہی گولیاں چلانے کا الزام عائد کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ ہفتے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!