ٹرمپ کا حلف اٹھاتے ہی ٹک ٹاک بحال کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک
|
20 Jan 2025
امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد وہ پہلا کام جوبائیڈن کے تمام ایگزیکٹیو آڈر منسوخ کردیں گے اور ٹک ٹاک بحال کریں گے کیونکہ انہیں خود یہ پسند ہے۔
واشنگٹن میں اپنے حامیوں کی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک ایپ مجھے بہت پسند ہے اس کو بحال کر کے 50 فیصد شیئرز امریکا کی ملکیت کرواؤں گا۔
ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ہم نے الیکشن میں بڑی مشکل سے کامیابی حاصل کی، اب ہم ریاستہائے امریکا کو عظیم بنائیں گے اور بدنام اسٹیبلشمنٹ سے ملک کو نجات دلائیں گے۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ امریکی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے اور دراندازی روکیں گے۔ میرے صدارت سنبھا لنے سے پہلے ہی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہم تاریخی رفتار اور طاقت سے کام کریں گے۔
Comments
0 comment