ٹرمپ کا مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹرمپ کا مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ٹرمپ نے شرکا کا حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا
ٹرمپ کا مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2025

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ افطار ڈنر کے دوران مسلم امریکیوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی 2024 کے صدارتی انتخابات میں بھرپور حمایت کو سراہا۔ یہ ان کے دوسرے صدارتی مدت کا پہلا رمضان افطار تھا۔  

غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی اپنی انتظامیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود، ٹرمپ نے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی "نومبر میں ہمارے ساتھ تھی" اور ان کی انتظامیہ "بدلے میں ان کے ساتھ ہوگی۔"  

انہوں نے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا، "جیسا کہ ہم اسلامی مقدس مہینے رمضان کا احترام کرتے ہیں، میں اپنے مسلم دوستوں سے کہنا چاہوں گا کہ آج رات ہمارے ساتھ بہت سے ہیں، اور میں سمجھتا ہوں کہ مشی گن اور دیگر جگہوں کے نتائج کی بنیاد پر ہمارے پوری دنیا میں بہت سے دوست ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو رمضان مبارک کہنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری اتنی مضبوط حمایت کی۔"  

انہوں نے مزید کہا، "ہم مسلم کمیونٹی سے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ میری انتظامیہ تاریخی ابراہیم معاہدوں کی بنیاد پر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مسلسل سفارتکاری کر رہی ہے، جس کے بارے میں سب نے کہا تھا کہ یہ ناممکن ہے۔ اور اب ہم انہیں مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔"  

2024 کے انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں مسلم ووٹرز نے ٹرمپ کی حمایت کی، جس کی بڑی وجہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے ان کے موقف اور سابق صدر جو بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت سے پھیلی ناراضگی تھی۔  

واضح رہے کہ ٹرمپ نے متنازعہ طور پر غزہ کی ملکیت لینے اور جنگ سے تباہ ہونے والے علاقے کو ترقی دینے کے لیے تقریباً دو ملین فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔  

ترکی کی خبررساں ادارے انادولو ایجنسی کے مطابق، افطار ڈنر میں شریک مسلمانوں کی تعداد خاصی کم تھی، کیونکہ ہال میں صرف 60 سے زائد افراد ہی بیٹھ سکتے تھے۔ زیادہ تر نشستیں غیر مسلم ٹرمپ کے سیاسی عہدیداروں اور اتحادیوں نے گھیری تھیں، جن میں سینیٹر لنڈسی گراہم، نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبھارڈ، ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ کرسٹوفر لینڈاؤ، اور ڈپٹی مشرق وسطیٰ خصوصی ایلچی مورگن اورٹیگس شامل تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!