ٹرمپ نے بھارت پر بجلیاں گرادیں، یوکرینی شہریوں کے قتل میں معاونت کا بھی الزام

ٹرمپ نے بھارت پر بجلیاں گرادیں، یوکرینی شہریوں کے قتل میں معاونت کا بھی الزام

روس سے تیل کی خریداری کرنے پر بھارت پر عائد ٹیرف میں نمایاں اضافہ کررہا ہوں، امریکی صدر
ٹرمپ نے بھارت پر بجلیاں گرادیں، یوکرینی شہریوں کے قتل میں معاونت کا بھی الزام

ویب ڈیسک

|

4 Aug 2025

امریکا نے بھارت پر مزید ٹیرف بڑھانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹیرف میں اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان روسی تیل کی بڑی مقدارمیں خریداری اورمنافع کے لیے عالمی مارکیٹ میں فروخت کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان روسی تیل کی بڑی مقدار خریدکربڑا حصہ منافع کمانے کے لیے عالمی مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ بھارت کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ روسی جنگ کے ہتھیاروں سے یوکرین میں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے میں بھارت پر عائد ہونے والے ٹیکس میں نمایاں اضافہ کررہا ہوں۔

ٹرمپ نے اس معاملے پر توجہ دلانے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!