ٹرمپ نے امریکا کے سب سے بوڑھے صدر کا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
|
21 Jan 2025
ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ریاستہائے متحدہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھاتے ہی سب سے بزرگ صدر کا مفنرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
ٹرمپ نے 78 سال اور 7 ماہ کی عمر میں امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا اور جوبائیڈن کے سابقہ ریکارڈ کو بھی توڑ دیا کیونکہ 2021 میں 78 سال 2 ماہ کے تھے۔
14 جون 1946 کو پیدا ہونے والے ٹرمپ نے 2017 میں پہلے ہی ریکارڈ توڑ دیا تھا جب وہ اپنی پہلی مدت کے دوران 70 سال کی عمر میں معمر ترین صدر بنے تھے۔
افتتاح کے موقع پر امریکی صدور کی اوسط عمر 57 سال ہے، جو جارج واشنگٹن نے 1789 میں مقرر کیا تھا۔
تھیوڈور روزویلٹ سب سے کم عمر صدر ہیں، جنہوں نے 1901 میں ولیم میک کینلے کے قتل کے بعد 42 سال کی عمر میں عہدہ سنبھالا۔
امریکی صدور کی عمریں
جمی کارٹر، جو دسمبر 2024 میں 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، سب سے طویل عرصے تک رہنے والے صدر کے طور پر ریکارڈ رکھتے ہیں، ان کی صدارت کے بعد 43 سال تک کوئی مثال نہیں ملتی۔
جان ایف کینیڈی، جن کو 1963 میں 46 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا تھا انہوں نے تمام امریکی صدور کی مختصر ترین زندگی گزاری۔
انتقال کر جانے والے 41 صدور میں سے، موت کے وقت اوسط عمر 72 ہے، چھ کی عمر 90 سے زیادہ ہے۔
سب سے طویل اور مختصر صدارت
فرینکلن ڈی روزویلٹ نے 1933 سے لے کر 1945 میں اپنی موت تک اپنے عہدے پر 12 سال سے زیادہ عرصے تک صدر رہے۔ اس کے علاوہ ولیم ہنری ہیریسن کی صدارت سب سے مختصر تھی، جو 1841 میں ان کی موت سے صرف ایک ماہ قبل تھی۔
Comments
0 comment