13 hours ago
ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے بعد مزید دو ملکوں کی جنگ ختم کروادی

ویب ڈیسک
|
19 May 2025
پاکستان اور بھارت کے بعد ٹرمپ نے دو ممالک کے درمیان سالوں سے جاری جنگ کو ختم کرواتے ہوئے دونوں ملکوں کو تجارت کی پیش کش کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے ویٹی کن میں فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہاہے کہ ’روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ دو گھنٹے ٹیلی فون کال پر بات کی، گفتگو بہت اچھی رہی‘۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین فوری طور پر جنگ بندی اورجنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز کریں گے،جنگ بندی کی شرائط دونوں فریقین خود طے کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ روس جنگ بندی کے بعد امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت چاہتاہے اور میں اس سے متفق ہوں، روس کے پاس روزگار اور دولت پیدا کرنے کا زبردست موقع ہے، اس کی صلاحیت لامحدود ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یوکرین بھی اپنے ملک کی تعمیر نو کے عمل میں تجارت سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے، روس اور یوکرین کے درمیان ویٹی کن کی میزبانی میں مذاکرات فوری شروع ہوں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے فون کال کے فوری بعد یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی،جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز اور فن لینڈ کے صدر الیگزنڈر اسٹب کو پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے۔
Comments
0 comment