آئی سی یو میں زیرعلاج مریضہ سے ڈاکٹر کی زیادتی
Webdesk
|
27 Feb 2024
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ایک ڈاکٹر نے آئی سی میں زیرعلاج لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع الور میں واقع نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل چوبیس سالہ مریضہ کو چراغ یادو نامی ڈاکٹر نے رات کی تاریکی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مریضہ کو پھیھپڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے اسپتال لایا گیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں ایڈمٹ کردیا گیا تھا۔
لڑکی کے مطابق ڈاکٹر نے اُسے پہلے ایک انجکشن لگایا جس کے بعد اُسے ہوش نہیں رہا اور پھر جب ہوش آیا تو وہ حالت غیر میں تھی۔ اسپتال سے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لی جس میں ڈاکٹر کو مریضہ کے بیڈ کے قریب جاتے اور پردہ کھینجتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی اور واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔
Comments
0 comment