ایک ٹرین سے جان بچانے کیلیے کودنے والوں کو دوسری ریل نے کچل دیا، درجن بھر ہلاک

ایک ٹرین سے جان بچانے کیلیے کودنے والوں کو دوسری ریل نے کچل دیا، درجن بھر ہلاک

افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پیش آیا، حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی
ایک ٹرین سے جان بچانے کیلیے کودنے والوں کو دوسری ریل نے کچل دیا، درجن بھر ہلاک

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2025

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ کے بعد نیچے اترنے والے مسافروں کو دوسری ریل نے کچل دیا۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے جل گاؤں میں پشپک ایکسپریس نامی ٹرین میں آتشزدگی کی افواہ پر مسافر خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور انہوں نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔

ٹرین سے اتر کر دوسری طرف جاکر نئی ریل میں بیٹھنے کے خواہش مند بدقسمت مسافر جیسے ہی پٹڑی پر اترے تو مخالف سمت سے دوسری ٹرین آگئی جس نے متعدد افراد کو کچل ڈالا۔

ریلوے حکام کے مطابق دوسری ٹرین کی زد میں آکر 12 مسافر ہلاک ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

جل گاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیشور ریڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ حادثہ ممبئی سے 400 کلومیٹر دور پچورا کے قریب مہیجی اور پردھاڈے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ پشپک ایکسپرس لکھنؤ سے ممبئی کا سفر کررہی تھی کہ اس دوران افواہ پھیلی، مسافروں نے زنجیر کھینیچی اور جانیں بچانے کیلیے نیچے کود گئے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایک ڈبے میں چنگاریاں اٹھی تھیں جس سے خوف و ہراس پھیلا۔

مہیشور ریڈی کے مطابق پٹڑی کراس کرنے کے دوران مسافر بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹکا ایکسپریس کی زد میں آئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!