1 hour ago
ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے معاہدکے کے قریب
Webdesk
|
24 Feb 2026
تہران: ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ کروز میزائل خریدنے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی ساختہ CM-302 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے تاہم میزائلوں کی فراہمی کی تاریخ پر ابھی اتفاق نہیں ہوا۔
رپورٹس کے مطابق یہ سپر سونک میزائل تقریبا 290 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کم بلندی پر تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہوئے بحری جہازوں کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔
چین کی سرکاری کمپنی چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن CM-302 کو دنیا کا بہترین اینٹی شپ میزائل قرار دیتی ہے جو ائیرکرافٹ کیریئر یا ڈسٹرائر کو بھی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس میزائل سسٹم کو بحری جہازوں، طیاروں یا زمینی موبائل لانچرز پر نصب کیا جا سکتا ہے اور یہ زمینی اہداف کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان میزائلوں کا استعمال ایران کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا اور یہ خطے میں امریکی بحریہ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
Comments
0 comment