ایران احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے میں مکمل کامیاب

ایران احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے میں مکمل کامیاب

24 گھنٹوں میں ایران کے کسی شہر سے بے امنی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا
ایران احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے میں مکمل کامیاب

Webdesk

|

15 Jan 2026

تہران: ایرانی حکومت احتجاجی مظاہروں پر قابو  پانے  میں کامیاب ہوگئی۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ایران کے کسی شہر سے بے امنی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔

ادھر ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو  میں بتایا کہ ملک میں امن و سکون قائم ہے اور صورتحال مکمل قابو میں ہے۔ انہوں نے پیغام دیا کہ جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائے ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا۔

 ہمارے عزم کو بمباری سے نہیں توڑا جا سکتا۔ایرانی وزیرخارجہ نے دعوی کیا کہ مظاہروں میں موجود عناصر کو بیرون ملک سے کنٹرول کیا جارہا تھا، کچھ مظاہرین  نے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائیں،  داعش طرز کی دہشتگردانہ کارروائیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے ملک کو ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کی جانب سے مختلف قسم کے خطرات کا سامنا ہے۔ سفارتکاری اچھا راستہ ہے مگر ہمارا امریکا کے ساتھ اچھا تجربہ نہیں، پھر  بھی سفارتکاری جنگ سے بہتر  ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!