15 hours ago
ایران کا سفر اب محفوظ نہیں رہا، امریکی محکمہ خارجہ

Webdesk
|
11 Jul 2025
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران سفر کے لیے محفوظ ملک نہیں رہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خارجہ میں تاریخی سطح کی تنظیم نو کی جا رہی ہے اوراسے جدید دور کی ضروریات کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ سفارت کاری کے ذریعے عالمی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتا ہے لیکن فیصلوں کے مثر نفاذ اورنتائج کے حصول کے لیے وسیع اصلاحات ناگزیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کے امن سے متعلق ارادوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے وہ روس کے یوکرین پرحملوں کی مذمت کرچکے ہیں اورموجودہ جنگی صورتحال میں امریکا اسرائیل کیساتھ کھڑا ہے۔
مغربی کنارے میں جاری مجرمانہ کارروائیوں پرتشویش کا اظہارکیا اورکہا کہ ماضی کی امداد سے حماس نے ہتھیار حاصل کیے جس سے صورتحال مزید بگڑی۔
Comments
0 comment