ایران کی بندرگاہ پر خوفناک دھماکا، 500 سے زائد زخمی، کتنی ہلاکتیں ہوئیں ؟

Webdesk
|
27 Apr 2025
بندر عباس: ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ایک بڑا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 500 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، دھماکہ ہفتے کے روز شہید رجائی بندرگاہ کے ایک عرشے پر پیش آیا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے سینئر اہلکار اسماعیل مالکی زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، تاہم فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یہ بندرگاہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں واقع ہے، جو ملک کی اہم تجارتی گزرگاہ ہے۔ تہران سے تقریباً 1000 کلومیٹر (620 میل) دور ہونے کے باوجود، یہ بندرگاہ ایران کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے صورتحال پر قابو پانے کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن دھماکے کے پیچھے کسی تخریب کاری یا حادثے کا امکان خارج از امکان نہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق چین سے درآمد کیا گیا مواد پھٹنے کیوجہ سے واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment