ایران کے پاکستان پر میزائل حملے

ایران کے پاکستان پر میزائل حملے

ایران نے جیش العدل تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے
ایران کے پاکستان پر میزائل حملے

ویب ڈیسک

|

17 Jan 2024

ایران نے پاکستان کی حدود میں میزائلوں سے حملہ کر کے بلوچستان کی حدود میں مبینہ طور پر بلوچ عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے دو ٹھکانوں تباہ کردیا جبکہ جھڑپ میں متعدد علیحدگی پسندوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

خبررساں ادارے نے ایرانی سرکاری میڈیا کی خبر کو بنیاد بنا کر لکھا کہ ایران نے دونوں ٹھکانے ڈرونز اور میزائل حملے میں تباہ کیے۔  

روئٹرز کے مطابق مذکورہ گروپ نے پاکستانی سرحد سے متصل ایرانی علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے بڑھا دیے تھے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے مزید بتایا تھا کہ سیستان بلوچستان کے قصبے رسک میں ہونے والی جھڑپوں میں جیش العدل کے متعدد ارکان بھی مارے گئے۔

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ سے اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق اور نہ ہی کوئی ردعمل جاری کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/SH_NasrallahEng/status/1747317479259648103?t=vG1PAuksr3_rZATHH92-dw&s=19


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!