ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے، ٹرمپ
ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔

Webdesk
|
18 Apr 2025
واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کی ایران پر اسرائیلی حملہ منسوخ کرنے کی امریکی اخبار کی رپورٹ پر صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ منسوخ کر دیا، مجھے اس کی کوئی جلدی نہیں کیونکہ ایران کے پاس عظیم ملک بننے کا موقع ہے۔
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کا حملہ منسوخ کرایا ہے۔
Comments
0 comment