ایران میں صحرائی طوفان کے باعث اسکول بند، پروازیں معطل
طوفان کی وجہ سے سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے جبکہ پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔
Webdesk
|
16 Dec 2024
تہران: ایران کے جنوب مغربی علاقوں میں اتوار کے روز بدترین قسم کے صحرائی طوفان نے کاروباری زندگی کو دور دور تک مفلوج کر کے رکھ دیا۔
اس طوفان کی وجہ سے سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے جبکہ پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ صحرائی طوفان کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی اورجہازوں کا اڑایا جانا سخت خطر ناک ہو گیا تھا۔
کیونکہ بڑی بڑی عمارات بھی مشکل سے ہی نظر آتی تھیں۔اس صورت حال میں جنوب مغربی ایران میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کر دیے گئے۔ جبکہ مسافر طیاروں کی تمام تر پروازوں کو تاحکم ثانی روک دیا گیا۔
طوفان کی شدت نے ابادان اور خوزیستان بری طرح متاثر ہوئے جہاں ایئر کوالٹی بھی خطرناک حد کو چھو گئی۔ کم از کم 25 مرتبہ ایئر کوالٹی کا انڈیکس 500 کو چھو گیا۔
Comments
0 comment