9 hours ago
ایران نے خیبر شکن میزائلوں سے اسرائیل پر حملوں کی ویڈیو جاری کردی

Webdesk
|
22 Jun 2025
ایرانی میڈیا نے خیبر میزائل کی اسرائیل کی جانب لاچنگ کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، خبرایجنسی ایران نے تل ابیب اور حیفہ سمیت کئی علاقوں میں بیلسٹک میزائل داغے، اسرائیل پر ایرانی حملوں سے اسرائیلی زخمیوں کی تعداد 86 ہوگئی۔
اسرائیلی میڈیا ایران نے اسرائیل میں بین گیورن ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی میڈیا ایرانی حملوں میں اسرائیلی سپورٹ بیسز، کمانڈ اور کنٹرول سینٹرز اور بائیولاجیکل ریسرچ سینٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حملے لانگ رینج میزائلوں کی مدد سے کیے گئے، حملہ کرکے ایران نے اپنے آپ کو فرنٹ لائن میں لاکھڑا کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے طیارے اس وقت کہاں ہیں پتا لگا لیا ہے، ابھی مزید خطرناک میزائل استعمال ہونا باقی ہیں، حملہ سب سے کامیاب رہا، 14 فوجی اہداف نشانہ بنے۔
Comments
0 comment