7 hours ago
ایران پر حملہ، امریکی طیاروں نے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں

Webdesk
|
22 Jun 2025
ایران پر حملے کے لیے امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15 شمال، 145 مشرق)سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10 شمال، 95-100 مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20 شمال، 75-80 مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25-30 شمال، 60-65 مشرق) پہنچے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ مشرق وسطی میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور امریکی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Comments
0 comment