ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا

ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا

روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مدد خطے کو مزید غیر مستحکم کردے گی۔
ایران اسرائیل جنگ، روس نے امریکا کو خبردار کردیا

Webdesk

|

18 Jun 2025

روس نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا  اسرائیل کو براہِ راست فوجی مدد دینے یا اس کے بارے میں سوچنے سے بھی باز رہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی قسم کی امریکی فوجی مدد خطے کو مزید غیر مستحکم کردے گی۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کے حملوں نے دنیا کو تباہی کے قریب پہنچا دیا ہے، یہ حملے دنیا کو تباہی سے صرف ملی میٹرز کی دوری پر لے آئے ہیں۔

دوسری جانب روسی صدر پیوٹن اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں روسی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل اور مغربی ممالک کے تحفظات کے سفارتی حل میں ثالثی کی پیش کش پر زور دیا۔

روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماں نے ایران اسرائیل تنازع کے فوری خاتمے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!