ایرانی افواج کے پاس میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

ایرانی افواج کے پاس میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

امریکی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی ایرانی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی افواج کے پاس میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

Webdesk

|

19 Jul 2026

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں اردن ایک نئے محاذ کے طور پر سامنے آیا ہے۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران اردن میں موجود امریکی افواج کو چار بڑے حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز متاثر ہوئے۔نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مسلسل حملوں نے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو درپیش خطرات میں اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اردن میں ہونے والے یہ حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایرانی افواج کے پاس اب بھی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ موجود ہے، جبکہ امریکی فضائی دفاعی نظام کو چکمہ دینے کی ایرانی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے مختلف مقامات پر حملوں کا سلسلہ خطے میں جاری کشیدگی کی شدت کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادی ایرانی کارروائیوں کے جواب میں اپنی دفاعی حکمت عملی پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پہلا حملہ کنگ فیصل ایئربیس کی رہائشی عمارت پر ہوا، جس میں 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ دوسرے حملے میں مشرقی اردن کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موجود تھے اور کئی ہیلی کاپٹرز کو نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق اس کے بعد عراق کی سرحد کے قریب واقع موفق السلتی ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا، جہاں جمعے کو ہونے والے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!