ایرانی حملوں کا خدشہ، امریکا نے قطر ایئربیس سے طیاروں کو ہٹا لیا

ایرانی حملوں کا خدشہ، امریکا نے قطر ایئربیس سے طیاروں کو ہٹا لیا

ایران اسرائیل کشیدگی سے قبل امریکا کے کئی درجنوں طیارے موجود تھے۔
ایرانی حملوں کا خدشہ، امریکا نے قطر ایئربیس سے طیاروں کو ہٹا لیا

Webdesk

|

20 Jun 2025

ایرانی حملوں کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے قطر کے العدید ائیربیس سے اپنے طیاروں کو ہٹالیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام نے طیارے ہٹانے کی تصدیق کی اور ایرانی حملے کے خطرے کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔

امریکی حکام نے بتایا کہ قطر کے العدید ائیر بیس سے ہٹائے گئے یہ طیارے ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے تھے۔ امریکی عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ مشرقی وسطی سے کچھ امریکی بحری جہازوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب قطر میں موجود امریکی سفارتخانے نے اپنے  عملے کو العدید ائیر بیس تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا۔

یاد رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے باہر واقع العدید ائیر بیس مشرقی وسطی میں امریکا کی سب سے بڑی ائیر بیس ہے اور یہاں ایران اسرائیل کشیدگی سے قبل امریکا کے کئی درجنوں طیارے موجود تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!