ایرانی حملے کا خوف، ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ گئے

ایرانی حملے کا خوف، ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ گئے

ایران کے جوابی ردعمل اور جانی نقصان کے خوف سے 5 ہزار 110 اسرا ئیلی گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔
ایرانی حملے کا خوف، ہزاروں اسرائیلی گھر چھوڑ گئے

Webdesk

|

19 Jun 2025

ایرانی حملے کے خوف کے باعث 5 ہزار سے زائد اسرا ئیلی گھر وں کو چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی ردعمل اور جانی نقصان کے خوف سے 5 ہزار 110 اسرا ئیلی گھروں کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ گھروں کو چھوڑنے والوں میں سے تل ابیب سے 1 ہزار رہائشی بھی شامل ہیں اور وہ اب واپس گھر جانے کو تیار نہیں ہیں

دوسری جانب ایرانی کی جانب سے فائر کردہ میزائل اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر لگنے اور اس کے تباہ ہونے پر انڈیکس مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوگئی۔

تل ابیب کے معاشی ماہرین کے مطابق حملے کے بعد مارکیٹ میں خرید و فروخت بند ہوئی جبکہ ایک ہی دن میں نیتن یاہو کی حکومت کو 14 ارب ڈالرز کے بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد بھی کبھی اسرا ئیل کو اتنے بڑے معاشی نقصان کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!