ایرانی صدر کے حادثے میں اسرائیل ملوث ہے؟

ایرانی صدر کے حادثے میں اسرائیل ملوث ہے؟

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ سمیت 8 اہم عہدیدار جاں بحق ہوئے ہیں
ایرانی صدر کے حادثے میں اسرائیل ملوث ہے؟

Webdesk

|

21 May 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ سمیت دیگر 8 عہدیداران کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل نے اپنا ردعمل جاری کردیا۔

دعویٰ

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں بھارت، امریکا اور اسرائیل ملوث ہیں جنہوں نے منظم منصوبہ بندی کر کے ابراہیم رئیسی کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی حکام کی وضاحت

ایران نے ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور سپریم لیڈر کے ترجمان سمیت دیگر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ واقعہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا تھا کہ ایرانی صدر آذربائیجان سے اپنے ساتھیوں سمیت تین ہیلی کاپٹرز کے قافلے میں واپس آرہے تھے کہ اچانک دو ہیلی کاپٹرز سے اُن کے کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوا، جس کے بعد 15 گھنٹے سرچ آپریشن کر کے ملبے کو تلاش اور لاشوں کو تبریز شہر منتقل کیا گیا۔

اسرائیل کی تردید

اسرائیل کے عہدیدار نے خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے میں اسرائیل ملوث نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی پلان تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ملوث ہونے کی باتیں بالکل بے بنیاد اور برعکس ہیں، ہم ایران کے ساتھ اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں اور یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔

اُدھر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، روس، چین، آذربائیجان اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہم ملوث نہیں ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!